پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کی ملک گیر مہم (آج)شروع ہو گی

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 کروڑ90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے‘ مہم کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر صفدر

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کی ملک گیر مہم آج( پیر) سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر رانا صفدر نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ مہم کے دوران چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 کروڑ90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام پر زو ر دیا کہ وہ اس مہلک مرض سے بچائوکیلئے اپنے بچوں کو قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ہر بچے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنز ، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں