پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری تجزیے کے نتائج جاری کر دئیے

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری تجزیے کے نتائج جاری کر دئیے ۔ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت 7 کمپنیوں کے 115 پراڈکٹس کے نمونے لیے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری تجزیے میں 6 کمپنیوں کے 15 پراڈکٹس فوڈ سیفٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے۔فیل ہونے والے برانڈز کے 3753 پیکٹس مارکیٹ سے اٹھوا دئیے گئے ہیں ۔

ڈی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ کے اینڈ اینز کے 2915، سیزن مے 544، من و سلوی کے 127 پیکٹ مارکیٹ سے ہٹوائے گئے۔ حمزہ فوڈز کے 164، نیٹ فوڈ کے 100 جبکہ سبروسو کے 3 پیکٹ مارکیٹ سے اٹھائے گئے۔فیل ہونے والے پراڈکٹس کی باقی تمام سپلائی فیکٹریوں میں ہی سیل کر دی گئی۔اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈز کے پراڈکٹس کی سپلائی مکمل بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ تصحیح کرنے والے برانڈز کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔مفاد عامہ کے تحت فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔16 پراڈکٹس کوالٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے جن کو جرمانہ اور اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ کوالٹی مسائل پر فیل ہونے والے پراڈکٹس انسانی استعمال کے لیے مضر نہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق فروزن میٹ پراڈکٹس کے سال میں 2 دفعہ سیمپل لیے جائیں گے۔فروزن میٹ پراڈکٹس کی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی۔صوبہ بھر میں فروخت ہونے والی ہر قسم کی خوراک پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نظر ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہر لوکل اور برانڈڈ فوڈ کو سال میں متعدد بار چیک کیا جا تا ہے۔ فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کا مقصدعوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں