وزیراعلیٰ پنجاب کا رکن پنجاب اسمبلی احمد علی خان دریشک کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 21 اپریل 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی احمد علی خان دریشک کے والد سردار نوازش علی خان دریشک کے عمرہ کی ادائیگی کے دوران مدینہ منورہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے احمد علی خان دریشک اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں