عمران خان نے کرپشن فری پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا انشاء اللہ جلد اس کو تعبیر ملے گی ، غلام محی الدین دیوان

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی دہائیوں کے بعد تن تنہا سٹیٹس کو اور کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کو نہ صرف للکارا ہے بلکہ انکے خلاف عملی جدوجہد کی ،عمران خان نے کرپشن فری پاکستان کو جو خواب دیکھا تھا انشاء اللہ جلد پورا ہو گا ،ملک میںکرپشن اور لوٹ مار کر نے والوں کاٹھکانہ صرف جیل ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے سرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ہی دم لے گی ، پور ی قوم کرپٹ مافیا کے چہرے اچھی طرح پہچانتی ہے ، نیب پر (ن) لیگی درباریوں کی جانب سے بلا جواز تنقید سمجھ سے بالا تر ہے ،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ، یہ وہ نیب نہیں جس کو نواز شریف اور آصف زرداری مخالفین کو ڈرانے کے لیے استعمال کر تے تھے ، کر پٹ عناصر ہرگز اپنے چہرے نہیںچھپا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ شریف فیملی کے لیے منی لانڈنگ کر نے والے فرنٹ مینوں کی گرفتاری کے بعد شریف برادران کے واویلے سے قوم بخوبی آگاہ ہے اور اب کچھ بھی پردے کے پیچھے نہیں رہاسب کچھ عیاں ہو چکا ہے ، انشا اللہ تحقیقات کے نتیجے میںسب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کوعبرتناک سزادی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں