دوران زچگی ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود کا انتقال ہونے پر اہل خانہ کا گنگا رام ہسپتال میں احتجاج

اتوار 21 اپریل 2019 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) دوران زچگی ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود کا انتقال ہونے پر اہل خانہ نے گنگام رام ہسپتال میں شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

گلشن راوی کے رہائشی بلال نے الزام لگایا کہ وہ اپنی کے ہمراہ ہسپتال آیا ڈاکٹروں نے اسے سوموار کے روز آنے کا کہہ دیا ۔اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں دوران زچگی بچے کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں او ر عملے کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں