[ اقبالؒ نے نغمہٴ توحید کے ذریعے پوری امت کو جگایا اور مسلمانوںکے لیے علیحدہ ریاست قائم کرنے کی بنیاد ڈالی ،عبداللطیف خالدچیمہ

اتوار 21 اپریل 2019 20:45

ٴ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ مرحوم کے یوم وفات کے حوالے سے کہاہے کہ اقبالؒ نے نغمہٴ توحید کے ذریعے پوری امت کو جگایا اور مسلمانوںکے لیے علیحدہ ریاست قائم کرنے کی بنیاد ڈالی ،انہوںنے کہاکہ اقبالؒ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیت کے رد کے لیے مسلمانوں میں وہ روح پھینکی جس کی مثال نہیں ملتی ،انہوںنے کہاکہ علامہ محمد اقبالؒ کا فلسفہ خودی اور عشق رسالتؐ امت کی ہمیشہ رہنمائی کرتارہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس بات پر زور دیاکہ اقبال ؒ مرحوم کی نثر ونظم کو شعوری طور پر پڑھنا چاہیے اور پڑھ کراچھامسلمان اور اچھا پاکستانی بن جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں