تحفظ ختم نبوت کانفرنس 26اپریل کو دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں ہوگی

اتوار 21 اپریل 2019 20:45

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) 26اپریل 1984ء کویوم نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ کے نفاذکے تاریخی فیصلہ کی یاد میںسالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 26اپریل کوساڈھی12بجے دن دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگی جس سے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن ،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،مولانا معاویہ حسن،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی،پیر طارق محمود نقشبندی،علامہ محمد نواز ڈوگر،قاری حبیب الرحمن انقلابی ،حافظ محمد یعقوب شاہ ودیگر رہنما خطاب کرینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں