مولانا فضل الرحمان کی سری لنکا میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت

اتوار 21 اپریل 2019 21:45

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سری لنکا میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانیں سب سے قیمتی چیز ہیں جن کا متبادل کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی ترجمان حبیب اللہ چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور مسلمان ایسے عناصر کے قلع قمع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں قتل و غارت ہو یا بد امنی ہم نے اس کی ہمیشہ مذمت کی ہے لیکن اقوام عالم امت مسلمہ کے خلاف جو محاذ شروع کیئے ہوئے ہے وہ بھی امن و سلامتی کے منافی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بم دھماکوں پر سری لنکن قوم اور حکومت سے اظہاریکجہتی کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں