سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)ثاقب ظفرنے ہسپتالوں میں ادویات کی سوفیصدفراہمی کویقینی کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دیدی

اتوار 21 اپریل 2019 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرصوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر)ثاقب ظفرنے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات کی سوفیصدفراہمی کویقینی بنانے کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

خفیہ ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی جانب سے دستیاب ادویات کونسخے پرلکھنے کے احکامات پرعملدرآمدکومانیٹرکرینگے۔

چندروزقبل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوآنے والے مریضوں کوہسپتال میں موجودادویات ہی تجویزکرنیکی ہدایت کی تھی۔ سرکای ہسپتالوں میں ڈاکٹرحضرات مریضو کونسخے پرصرف دستیاب ادویات کی ہی تجویزدیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات وافرمقدارمیں موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں