پیپلزپارٹی بھٹوکی نہیں زر کی غلام جماعت ہو چکی، فردوس عاشق اعوان

پیپلزپارٹی دھڑے بندی کا شکار ہے، آمریت اورکرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے، آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 22:36

پیپلزپارٹی بھٹوکی نہیں زر کی غلام جماعت ہو چکی، فردوس عاشق اعوان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں زر کی غلام جماعت ہو چکی، پیپلزپارٹی دھڑے بندی کا شکار ہے، آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکی خبر بےبنیاد ہے۔

چودھری نثارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو کون اور کیوں سپورٹ کیا جائے گا؟ چودھری نثارکا تعلق ن لیگ سے ہے۔ ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گی۔ ان سے اظہار یکجہتی کروں گی اور ہم سب مل کرکام کریں گے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی میں تمام چیزیں درست ہورہی ہوتیں تو بہت سارے رہنماء پارٹی نہ چھوڑتے۔

آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ کرپشن کیخلاف جو ویژن عمران خان کا ہے اسی کوآگے بڑھائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جسے اپنی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی اس کو پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کیوں بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار اگلے ہفتے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ چودھری نثار نے25 جولائی 2018 سے اب تک حلف نہیں اٹھایا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو چودھری نثار وزارت اعلیٰ کے اہم امیدوار ہوں گے۔ مزید برآں مشیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی، پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں