شیخ رشید کا پی ٹی آئی رہنماؤں کوگندے کپڑے گھرمیں دھونےکا مشورہ

اگر پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گندے کپڑے گھرمیں دھوئیں تواگلی حکومت بھی عمران خان کی ہوگی، اور پی ٹی آئی کے آدھے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 22:51

شیخ رشید کا پی ٹی آئی رہنماؤں کوگندے کپڑے گھرمیں دھونےکا مشورہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گندے کپڑے گھر میں دھونے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گندے کپڑے گھرمیں دھوئیں تواگلی حکومت بھی عمران خان کی ہوگی، اور پی ٹی آئی کے آدھے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اب ایسے حالات ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس زیادہ جاؤں گا۔

کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے۔ فواد چودھری اچھے وزیراطلاعات تھے۔ مجھ سے بہترکارکردگی دکھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثارسے میری ملاقات نہیں ہوئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار سے متعلق حالیہ خبروں پرعمران خان سے پوچھا ہے۔ عمران خان نے جواب دیا بزدار شریف آدمی ہیں اس لیے ان کے حوالے سے ایسی خبریں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے عثمان بزدار کیساتھ سفرکیا ہے۔ وہ اتنے بھی سادہ نہیں جتنا ہم نے سمجھا ہوا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کی کوشش کروں گا کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں چاہئے کوئی بھی میری اس کوشش سے ناراض ہو میں کوشش ضرور کروں گا اس ملک میں قابل لوگوں کی کمی ہے اسد عمر سمیت کابینہ اراکین کی تبدیلی مکمل طورپر وزیراعظم کا اپنا فیصلہ تھا اس فیصلے میں کسی اور کا کردار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات تھے اور مجھ سے بہتر کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن میڈیا ہاؤسز ان کے خلاف تھے ہم وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں عوام وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے نہیں بلکہ آصف زرداری اور شریف برادران کی ڈکیتیوں کی وجہ سے مایوس ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوئے تو وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں۔

صدارتی نظام کے نفاد کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں