جہانگیرترین سب کچھ ہیں توہم کون سا آلو چنے بیچنے آئے،چوہدری سرور

مجھے کسی نے گورنر سے ہٹانے کا سوچا بھی تو پہلے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 23:11

جہانگیرترین سب کچھ ہیں توہم کون سا آلو چنے بیچنے آئے،چوہدری سرور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی سینئر پارٹی رہنماء جہانگیرترین کے خلاف بول اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں سب کچھ جہانگیرترین ہیں تو کون سے آلو چنے بیچنے آئے ہیں، کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا بھی تو پہلے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں سب کچھ جہانگیرترین ہیں تو کون سے آلو چنے بیچنے آئے ہیں، کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا بھی تو پہلے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہا ہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا، اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے؟ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے سے متعلق بھی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پانچ لاکھ گھر تو بنائے جا سکتے ہیں لیکن حکومت کیلئے پچاس لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے۔ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے۔ عمران خان عوام مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ وہ فوری مسائل حل کردیں۔ دوسری جانب وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکی خبر بےبنیاد ہے۔

چودھری نثارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو کون اور کیوں سپورٹ کیا جائے گا؟ چودھری نثارکا تعلق ن لیگ سے ہے۔ ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گی۔ ان سے اظہار یکجہتی کروں گی اور ہم سب مل کرکام کریں گے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی میں تمام چیزیں درست ہورہی ہوتیں تو بہت سارے رہنماء پارٹی نہ چھوڑتے۔ آصف زرداری کے کنڈ کٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں