چودھری نثار کےبارے افواہیں نہیں سنجیدہ سوچا جا رہا ہے، ہارون الرشید

چودھری نثار کے ساتھ 20 ایم پی ایز ہیں،لیکن محلاتی سازشوں پر حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 23:49

چودھری نثار کےبارے افواہیں نہیں سنجیدہ سوچا جا رہا ہے، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے بارے افواہیں نہیں سنجیدہ سوچ بچار ہو رہی ہے، چودھری نثار کے ساتھ 20ایم پی ایز ہیں،لیکن محلاتی سازشوں پر حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار بارے افواہیں نہیں ہیں،بلکہ چودھری نثار بارے سنجیدہ سوچ وبچار ہے، فائنل فیصلہ ہوا ہے کہ چودھری نثار کے ساتھ 20ایم پی ایز بھی ساتھ ہیں۔

لیکن اس طرح محلاتی سازشیں ہوتی ہیں،ان پر آخری وقت تک حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔کہا یہ گیا ہے کہ جہانگیرترین کو شمالی اور شاہ محمود کو جنوبی پنجاب سونپا گیا ہے۔چودھری برادران بھی جوڑ توڑ کی سیاست میں پیچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اور عمران خان میں یہی ہے کہ انہوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں مانا۔ عوام میں تو نوازشریف اور عمران خان کی مقبولیت ہے۔

دوسری جانب وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکی خبر بےبنیاد ہے۔ چودھری نثارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو کون اور کیوں سپورٹ کیا جائے گا؟ چودھری نثارکا تعلق ن لیگ سے ہے۔ ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گی۔ ان سے اظہار یکجہتی کروں گی اور ہم سب مل کرکام کریں گے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی میں تمام چیزیں درست ہورہی ہوتیں تو بہت سارے رہنماء پارٹی نہ چھوڑتے۔ آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ کرپشن کیخلاف جو ویژن عمران خان کا ہے اسی کوآگے بڑھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں