پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا تیسرا رائونڈ آج شروع ہوگا

پیر 22 اپریل 2019 01:40

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا تیسرا رائونڈ آج22 اپریل سے ملک کے 8مختلف شہروں میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16ٹیموں کو چار مختلف گروپوںمیں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں عمر ایسوسی ایشن ،سی اے اے ،نیوی ،حیدری ٹریڈرز ،گروپ بی میں غنی گلاس ،ایچ ای سی ،پورٹ قاسم ،کینڈی لینڈ ،گروپ سی میں پی اے ایف ،سٹیٹ بنک ،پاکستان آرمی ،پی آئی اے ،گروپ ڈی میں صابرز پولٹری ،کے ای الیکٹرک ،پاکستان ریلویز اور کے پی ٹی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں