قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالی قانون کی طالبہ کے کیس میںملزم پر خنجر رکھنے کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

پیر 22 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کے ملزم پر خنجر رکھنے کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ملزم شاہ حسین کے خلاف آلہ ضرب خنجر رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب ملزم شاہ حسین کو اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت سزا کا حکم سنایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 23 جنوری کو ملزم شاہ حسین کی سزا بحال کی تھی۔کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے 2017 کو ملزم شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور غلام مرتضی اوپل نے مجرم شاہ حسین کی سزا میں دو سال کی کمی کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے مجرم شاہ حسین کو ناکافی شواہد کی بنا ء پر بری کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں