احتساب عدالت نے غیر قانونی سرمایہ کاری کیس میں آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی

پیر 22 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے غیر قانونی سرمایہ کاری کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روزکی توسیع کر دی۔آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر کیمپ جیل سے احتساب عدالت نمبر 1 میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نے آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 6مئی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرسرمایہ کاری کی۔ملزم آصف ہاشمی کی 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری ہو ئی۔ملزم کی جانب سے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک تمام منٹس آف میٹنگ سائن کیے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں