ن) نے پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے پر احتجاجاًقائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ،بطور ممبران استعفے پارٹی کو جمع کر ا دئیے

حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،مہنگائی کے خلا ف قرار داد منظور،مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کر سکی ،آٹھ مہینوں میں مہنگائی کاطوفان برپا کر کے عوام کا جینا محال کر دیا گیا‘ حمزہ شہباز مہنگائی کے خلاف ہر جگہ آواز بلند کریں گے اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت کے عوام دشمنی رویے کو ہرگزبرداشت نہیں کرینگے‘ خطاب حکومت کو معلوم نہیں پبلک اکائونٹس کمیٹی کیا ہوتی ہے ،بلدیاتی نظام کو بلڈوز نہیں ہونے دینگے ،مدت کو مکمل کرائیں گئے‘ ملک احمد خان مسلم لیگ (ن) کا چودھری نثار علی خان سے کوئی رابط نہیں ،ہمیں حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ‘ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

پیر 22 اپریل 2019 18:24

ن) نے پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے پر احتجاجاًقائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ،بطور ممبران استعفے پارٹی کو جمع کر ا دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے پر احتجاجاًتمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور بطور ممبران استعفے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز کو جمع کرا دئیے ۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حمزہ شہباز کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں رانا محمد اقبال ، ملک ندیم کامران ،رانا مشہود احمد خان، اویس لغاری ،ذکیہ شاہنواز، سمیع اللہ خان، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ، موجودہ بلدیاتی نظام کو تحلیل کر کے نیا نظام لانے،مہنگائی اور بیروزگاری سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کر سکی ،آٹھ مہینوں میں مہنگائی کاطوفان برپا کر کے عوام کا جینا محال کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے استعفے سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی واضح ہو گئی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ہر جگہ آواز بلند کریں گے اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت کے عوام دشمنی رویے کو ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت بلدیاتی نظام کی آڑ میں جو کرنا چاہتی ہے اس کا سب کو علم ہے ہم اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

تمام شرکاء نے موجودہ معاشی صورتحال اور خصوصاًمہنگائی پر اپنی تشویش کااظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ابتری کا شکار ہے جس کا ثبوت کابینہ میں وزراء کی قلمدانوں کی تبدیلی اور وزیر خزانہ کا استعفیٰ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر کمر توڑ مہنگائی کابوجھ لادھ دیا گیا ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں جس کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے ۔

اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قرار داد منظور کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں ،فنانشل ڈسپلن کے طور پر گیس اور بجلی کی کی قیمت بڑھائیں گے اور ٹیکسیشن ریجیم لائی جائے گی ،حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سی41لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور بطور ممبران اپنے استعفیٰ حمزہ شہبازکو دیدئیے ہیں ۔

حکومت کو معلوم نہیں کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کیا ہوتی ہے ،یہ کمیٹی آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کو دیکھتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نظام کے مسودہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہبلدیاتی نظام کو بلڈوز نہیں ہونے دیں گے ، بلدیاتی اداروں کی مدت کو پہلے مکمل کرائیں گئے اور پنجاب اسمبلی میں اس کی بھرپور مخالفت کریں گئے،نظام کو چھیڑا گیا تو ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا ،سڑکوں پر آنا پڑا تو وہ آپشن بھی زیر غور ہے،ان کے پاس قانون پاس کرانے کے لئے اکثریت بھی نہیں ، اس معاملے پر عدالتوں میں بھی جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے لیڈر ملک میں انارکی نہیں چاہتے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا چودھری نثار علی خان سے کوئی رابط نہیں ۔موجودہ حکمرانوں نے پچاس لاکھ گھروں کا عوام سے جھوٹا بولا ہے ۔انہوں نے ان ہائوس تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں انہیں گرانے کی ضرورت نہیں ،ان کے جھوٹ عوام کے سامنے آرہے ہیں ،ہم ایک دھکا لگائیں تو حکومت گر جائے گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں