وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا ‘چوہدری محمد سرور

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے‘گورنر پنجاب

پیر 22 اپریل 2019 18:28

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا ‘چوہدری محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا ،ملک کو 30ہزارارب روپے سے زائد کا مقر وض کر نے والے کس منہ سے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں تحر یک انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی ،پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے ،فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت قانون سازی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گور نر ہائوس لاہور میں وفاقی وزیر شفقت محمود ،ایڈ یشل سیکرٹری جنرل تحر یک انصاف اعجاز احمد چوہدری اور پنجاب کے نئے ایڈ وکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیراسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کر پشن اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کو جڑوں سے ختم کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور کوئی شک نہیں کر پشن اور منی لانڈرنگ کر نیوالے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ان کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پرہر صورت عملددرآمد کیا جائیگا اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بن رہا ہے جہاں غر یب اور عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کا مقروض ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت نہ صرف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے بلکہ عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تر جیح پاکستان سے غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل سے قوم کو نجات دلانا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں