جانتے ہیں کہ ایران بھی دہشتگردی سے متاثر ہوا، عمران خان
ہم جانتے ہیں کہ ایران ان دہشتگرد گروپس کی وجہ سے متاثر ہوا جو پاکستان کے اندر سے آپریٹ ہوتے رہے، میرے دورہ ایران کا مقصد دہشتگردی کا مسئلہ بھی ہے،اب دونوں ممالک کو فاصلوں کو ختم کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 18:26
(جاری ہے)
سینئر صحافی طلعت حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ٹویٹ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دورہ ایران کا مقصد دہشتگردی کا مسئلہ بھی ہے۔
دہشتگردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہوئیں۔ لیکن اب دونوں ممالک کو فاصلوں کو ختم کرنا چاہیے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انقلاب لا رہے ہیں جس کا نام نیا پاکستان ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دیرینہ، ثقافتی اور مذہبی ہیں، وزیر اعظم پاکستان اور وفد کی آمد کے مشکور ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں مزید وسعت پر تبادلہ خیال ہوا کچھ عرصے سے سرحدوں پر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے سیکورٹی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس بنائی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، آئل اور گیس سے متعلق پاکستان کی ضروریات پوری کریں گے پاک ایران گیس پائپ لائن کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان کو بجلی فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے، دونوں ممالک کے درمیان کمرشل سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے خطے کی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک میں تعلقات بڑھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت دیگر علاقائی امور بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا، گولان کی پہاڑیوں اور پاسداران انقلاب گارڈز پر پابندی پر بھی گفتگو ہوئی چاہ بہار اور گوادر کو لنک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں ممالک امن اور استحکام کا عزم رکھتے ہیں تہران، استنبول اور اسلام آباد ریلوے لائن اور پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ حسن روحانی نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے دورے کی دعوت پر مشکور ہیں، ایران میں پر تپاک استقبال پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایران کا دورہ زمانہ طالب علمی میں کیا تھا نئے پاکستان میں کمزور طبقے کو اوپر لانا چاہتے ہیں ایران میں برابری کا معاشرہ زیادہ نظر آیا ہے زمانہ طالب علمی میں ایران کے دورے میں امیر غریب کا فرق تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان نے یہ فیصلہ کسی کے دباﺅ میں نہیں، اپنے مفاد میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ایران کی کوششوں سے افغانستان میں حالات مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں، دہشت گردی کے معاملات دونوں ملکوں میں خلیج پیدا کرسکتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ روز پہلے دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، دونوں ملکوں کا اتفاق ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں، فلسطینیوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے، فلسطینیوں پر مظالم، گولان پہاڑیوں پر قبضہ اور دیگر اسرائیلی اقدامات ناانصافی پر مبنی ہیں. عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے، کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی صدر اور وفود کی سطح پر ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات ہوئی ہے. عمران خان آج ایران کے سپریم لیڈر رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے . خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز دو روزہ دورے پر ایران پہنچے تھے وزیر اعظم نے مشہد میں حضرت امام رضا کے مزار پر حاضری دی اور خراسان کے گورنر سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ آج صبح وزیر اعظم عمران خان سعد آباد پیلس پہنچے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، عمران خان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش گیا گیا۔ صدارتی محل میں وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات بھی ہوئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
سیکرٹری زراعت پنجاب کی زرعی نمائش ایگری کنکشن میں شرکت، سٹالز کا معائنہ کیا
پنجاب بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنا رہے ہیں، وزیر خوراک
لاہور، روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اقدام قتل کا ملزم وقار احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب
اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
9 مئی: وزیرفواد چوہدری کو 15 مقدمات میں تفتیش کرنے کا فیصلہ
موسیقی کے پروگرام کا انعقاد شرمناک، فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہی: بشارت علی صدیقی
پنجاب حکومت کا 20 ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر کام تیز
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان