ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کی ٹمپرنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی

پیر 22 اپریل 2019 19:34

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کی ٹمپرنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کی ٹمپرنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس میں ٹمپرنگ کی تحقیقات میں 19افراد کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ شریف فیملی نے سوشل میڈیا پر ا پ لوڈ کی جس کے بعد سب سے پہلے رپورٹ شریف سٹی کے ہیڈ آف پیتھالو جسٹ ڈاکٹر طاہر سعید نے دیکھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد لاہور ،کراچی ،راولپنڈی ،ملتان اوررحیم یار سے 25مختلف لوگوں نے دیکھا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو چغتائی لیب نے اپنے مین سرور تک رسائی نہیں دی ۔

ایف آئی اے کے مطابق نواز شریف فیملی کی طرف سے رپورٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے لوگوں کو رپورٹ تک رسائی حاصل ہوئی ،سوشل میڈیا پر رپورٹ اپ لوڈ ہوتے ہی ایک ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے تھے ۔جبکہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس پرچالیس سے زائد افراد نے ریمارکس دئیے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کی ٹمپرنگ کی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں