سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

پیر 22 اپریل 2019 19:48

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اورموجودہ ملکی سیاسی صورحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے فردوس عاشق اعوان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں