وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہوررنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح

کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا،مختلف شعبوں کا دورہ رنگ روڈ کے گرد10لاکھ پودے لگائے جائیں‘وزیراعلیٰ کی رنگ ر وڈ اتھارٹی حکام کو ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 19:56

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہوررنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کمپلیکس کے معیاری تعمیراتی کاموں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے انٹیلی جنس ٹریفک سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ کو لاہور رنگ روڈ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس اور کنٹرول روم کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ وًن اور ٹو ایک سال میں مکمل کیا گیا ہے۔

23کلومیٹر طویل سدرن لوپ ون اور ٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سدرن لوپ تھری کے منصوبے کی اصولی منظوری دی۔ 8کلومیٹر طویل سدرن لوپ تھری کا منصوبہ اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔ سدرن لوپ تھری پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے کنٹرول روم کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ لنک کیا جائے۔ صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، آصف نکئی، ہاشم ڈوگر، رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سروسز، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں