خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان اور دیگر کی بغاوت کیس میں رہائی کے لئے درخواست ضمانتوں پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی

پیر 22 اپریل 2019 21:53

خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان اور دیگر کی بغاوت کیس میں رہائی کے لئے درخواست ضمانتوں پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان اور دیگر کی بغاوت کیس میں رہائی کے لئے درخواست ضمانتوں پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اس نوعیت کی دیگر تمام درخواستوں پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان اور مسٹر جسٹس پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں پنجاب حکومت،ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزاران کا موقف ہے کہ عدالتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خادم رضوی کے ایماء پر سڑکیں زبردستی بند کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔مولانا خادم حسین رضوی اور مولانافضل الرحمان سمت دیگر پر ریاست مخالف تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدلیہ کے فیصلے کوجوازبنا کر صوبہ بھر میں روڈز بلاک کرنے اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کر الزامات لگائے گئے۔ 3روزتک سڑکوں کی بندش کرکے آئین کومعطل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔سڑکوں کی بندش سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خادم حسین رضوی اور دیگر کی رہائی کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں