پرویز الٰہی کا بھی ویژن نہیں تھا،بیوروکریسی کی ٹیم اہل تھی، ندیم افضل چن

عثمان بزدار کو بیوروکریسی کی ٹیم توانا اور اہل نہیں ملی، عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، عوام آنے والے دنوں میں تبدیلی دیکھیں گے۔ ترجمان وزیراعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 20:05

پرویز الٰہی کا بھی ویژن نہیں تھا،بیوروکریسی کی ٹیم اہل تھی، ندیم افضل چن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا بھی ویژن نہیں تھا، بیوروکریسی کی ٹیم اہل تھی، عثمان بزدار کو بیوروکریسی کی ٹیم توانا اور اہل نہیں ملی، عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، عوام آنے والے دنوں میں تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے عہدہ دیا گیا تو مجھے عمران خان نے کہا کہ تکبر نہیں ہونا چاہیے، لوگوں کی ترجمانی کرنی ہے۔

عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی کھل کربات ہوتی ہے۔پارٹی میں جو بھی ہو، لیکن میڈیا پر اختلافات کو بیان کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار شریف انسان ہیں۔لیکن شہباز شریف کو دیکھنے کی بڑی عادت بن گئی ہے ، لیکن اس سے قبل حنیف رامے، منظور وٹو بھی وزیراعلیٰ رہے، یہ بڑے دھیمے مزاج کے لوگ تھے۔

(جاری ہے)

پہلی بار دیہاتی اور قبائلی بیک گراؤنڈ کا وزیراعلیٰ آیا ہے۔بزدار کو وہ بیوروکریسی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی، اب بھی چالیس فیصد ہے۔پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنے تو ان میں کوئی خاصیت یا ویژن نہیں تھا لیکن ان کو بیوروکریسی کی ٹیم بڑی اہل ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی کمیٹی میں کبھی چیزیں ڈسکس نہیں کرتے تھے، لیکن بزدار کو دیکھیں گے وقت کے ساتھ ڈیلیو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا ہے کہ وزیروں کو نکالو، جب نکال دیا توکہتے کیوں نکالا؟ فواد چودھری کو خود معلوم نہیں کہ ان کو کیوں نکالا؟ فواد چودھری وزیراعظم کو پہلے کہہ چکے تھے کہ میری وزارت بدل دیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کیوں لگایا اس کا مجھے بھی علم نہیں ہے۔اپوزیشن کی جانب سے ہم سے صرف 8مہینوں کا 40سالوں جیسا حساب مانگا جا رہا ہے۔عوام کو ملکی مسائل سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں