مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایمنسٹی سکیم میں تبدیلی کا حکم دے دیا

ایف بی آر کو اسکیم پر نظر چانی کے لیے نئی ہدیات بھجوا دی گئیں

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 23 اپریل 2019 06:57

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایمنسٹی سکیم میں تبدیلی کا حکم دے دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) اس میں تو کوئی شک نہیں کہ نئی حکومت،نئے افسر اور نئے وزیر سب سے پہلا کام یہی کرتے ہیں کہ اپنے سے پہلے بندے کے کام کو روک کر نیاکام نئے اصول و ضوابط کے ساتھ شروع کرتے ہیں۔ملک میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی ممکنہ ایمنسٹی اسکیم بڑے تنازعات کا شکار بنی ہوئی ہے۔اسد عمر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے جو پالیسی وضع کی تھی اس پر اپوزیشن کی کچھ جماعتوں کے علاوہ اس طبقے کو بھی تحفظات تے جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا تھا۔

تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر وزیر خزانہ اسد عمر کو ہتاکر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کا ردیا گیا جنہوںنے آتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی ڈیل فائنل کی اور ایمنسٹی اسکیم پر بھی دوبارہ غور کیا۔

(جاری ہے)

حفیظ شیخ نے ایف بی آرکو ایمنسٹی اسکیم میں ٹٰیکس کی شرح کم کرنے اور سلیبز کے علاہ و اصول و ضوابط بھی بدلنے کا کہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی سخت شرائط اور زیادہ ٹیکس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے لہٰذا اس کو ایسے اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا جائے کہ یہ ہر شخص کے لیے معقول ہو۔

یاد رہے کہ یہ ایمنسٹی اسکیم کراچی کے تاجروں کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔اس اسکیم کے تحت کوئی بھی اپنا کالا دھن سفید کرے گااور باہر ملک کی کرنسی اور بانڈز خریدنے کی سہولت سے بھی فائدہ حاصل کرے گا۔غیر ملک سے اپنی رقم پاکستان واپس لا سکے گا اور منی لانڈرنگ کا پیسا بھی ایمنسٹی اسکیم کے تحت بچا لیاجائے گا۔حفیظ شیخ کو اسد عمر کی تیار کی گئی ایمنسٹی اسکیم جس میں 15فیصد تک ٹیکس ادا کرنا تھا پسند نہیں آئی لہٰذا انہوں نے ایمنسٹی اسکیم میں ردو بدل کرنے کے لیے ایف بی آر کو ہدایات بھیج دی ہیں۔دیکھتے ہیں کہ حفیظ شیخ کے اصول و ضوبط کے مطابق بنائی گئی ایمنسٹی اسکیم کو کتنے لوگ قبول کرتے ہیں یا پھر یہ بھی سابقہ وزیر خزانہ کی پالیسی کی طرح رد کر دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں