توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نوٹس جاری

منگل 23 اپریل 2019 14:37

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے خاتون ٹیچر نائلہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے داد رسی کیلئے درخواست سی ای او کو بھجوائی تھی لیکن فاضل عدالت کے 9مارچ 2019 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔ استدعا ہے کہ عدالت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارتی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں