چودھری پرویز الٰہی سے سپین میں تعینات پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی ملاقات

اوورسیز پاکستانیز کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، چودھری پرویز الٰہی

منگل 23 اپریل 2019 17:02

چودھری پرویز الٰہی سے سپین میں تعینات پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سپین (بارسلونا )میں تعینات پاکستان کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چوہدری نے منگل کے روزسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حمید اللہ بھٹی، ملک طاہر محمود، شہزاد احمد خان، عابد گیلانی اورصوبائی وزیر حافظ عماریاسر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ اسپین (بارسلونا )میں تعینات پاکستان کے قو نصلیٹ جنرل علی عمران چوہدری نے سپیکر کو بتایا کہ سپین میں مقیم پاکستانی دن رات پاکستان کی تعمیر نو کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں