جنوبی پنجاب، بہالپور اور ہزارہ صوبوں کی تشکیل کیلئے تاریخ رقم

ن لیگ کا تینوں صوبوں کی تشکیل کیلئے ترمیمی آئینی بل اسٹینڈنگ کمیٹی میں پیش، ن لیگ انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے حق میں ہے، عوام نے دیکھ لیا ان کیساتھ کون مخلص ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 18:36

جنوبی پنجاب، بہالپور اور ہزارہ صوبوں کی تشکیل کیلئے تاریخ رقم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ جنوبی پنجاب، بہالپور اور ہزارہ کا بل پیش کر کے تاریخ رقم کردی۔ ن لیگ نے تینوں صوبوں کی تشکیل کیلئے ترمیمی آئینی بل مجلس قائمہ کے حوالے کردیا ہے، ن لیگ انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے حق میں ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ان کیساتھ کون مخلص ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگ نے انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کی تشکیل کا بل پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ن لیگ نے تین صوبوں کی تشکیل کیلئے ترمیمی آئینی بل مجلس قائمہ کے حوالے کردیا ہے۔ جس پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے نئے صوبوں کی تشکیل کا بل قواعد کے تحت اسٹینڈنگ کمیٹی کوبھجوا دیا ہے۔ (ن) لیگ نے حکومت کو ان صوبوں کی تشکیل کیلئے تعاون کی بھی غیرمشروط پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

ن لیگ ارکان رانا تنویرحسین، احسن اقبال، مرتضی ٰجاویدعباسی، مریم اورنگزیب، محمد سجاد اور آفرین خان نے ترمیمی بل پیش کیا۔

(ن) لیگ پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب، بہاولپور صوبوں کے قیام کیلئے متفقہ قرارداد پہلے ہی منظور کرا چکی ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اور (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے۔ ہماری قیادت نے حکمران جماعت کو ان صوبوں کی تشکیل  کیلئے غیرمشروط تعاون کی پیشکش کی۔ (ن) لیگ نے ثابت کیا وہ عوام سے صرف وعدہ ہی نہیں کرتی بلکہ اسے پورا بھی کرتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز اور احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں حکومت کو تعاون کی پیشکش دہرائی تھی۔ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ووٹ لیا اور پھر دیگر وعدوں کیطرح یہ وعدہ بھی بھلا دیا۔ جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ کے عوام نے دیکھ لیا ان کیساتھ کون مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ تینوں صوبوں کی تشکیل تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں