شہباز شریف او صاحبزادوں کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات ،مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

نیب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے ملزم شاہد رفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ملزم ’’عثمان انٹرنیشنل‘‘ نامی فارن کرنسی ایکسچینج لندن اور برمنگھم سے بیک وقت آپریٹ کرتا رہا ،غیرقانونی طور پر حمزہ ، سلمان اور دیگر کے اکائونٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا‘ نیب

منگل 23 اپریل 2019 19:02

شہباز شریف او صاحبزادوں کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات ،مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او رانکے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ۔ نیب کے مطابق لاہور: ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات میں ہونیوالے انکشافات پر عمل میں لاء گئی ہے ۔

دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کا اکائونٹس میں منتقل کرتے رہے۔نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت اور شواہد حاصل ہوئے ۔

(جاری ہے)

ملزم آفتاب محمود ’’عثمان انٹرنیشنل‘‘ نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اورغیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکائونٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔

نیب کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں اور اب پانچویں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔نیب کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں نیب کی ٹیمیں شہباز شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرچکی ہیں۔تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو آج ( بدھ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں