چیئرمین نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اورمبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لے لیا

ڈی جی نیب راولپنڈی تحقیقات کریں گے ، تما م پہلوئوں کا جائزہ لینے اورذمہ داروں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم

منگل 23 اپریل 2019 19:02

چیئرمین نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اورمبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لے لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) قومی احتساب بیور و کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریبا100سی300فیصد اضافہ اورمبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کاحکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ادویات عام آدامی کی خرید سے نہ صرف دور ہوگئیں بلکہ مارکیٹ میں بھی ادویات کی دستیابی ناپید ہوگئی تھی ۔

چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریبا ً100سے 300فیصد اضافہ سمیت معاملہ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں