احتساب عدالت میں آن لائن ٹریڈ کے نام پر 27 کروڑ روپے کے فراڈ کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

منگل 23 اپریل 2019 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے آن لائن ٹریڈ کے نام پر 27 کروڑ روپے کے فراڈ کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔ عدالت ملزمان قاسم بلال اور ارشان الہی کو 7 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر عوام کے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نو سو سے زائد افراد سے 27 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزمان کے خلاف ڈی پی او سرگردھا نے دھوکہ دہی کے حوالے سے تحقیقات کے لئے نیب لاہور سے رابطہ کیا۔نیب لاہور نے اکتوبر 2018 میں کیس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں