وزیراعظم کےایک جملے پر پوری کہانی تراشی گئی،شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کہنا چاہتے تھے کہ ماضی کے حریف حلیف بھی بن جاتے ہیں، ہم اپنی زمین دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں ممالک کے سکیورٹی چیفس کے درمیان ملاقات کی بات ہوئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 20:57

وزیراعظم کےایک جملے پر پوری کہانی تراشی گئی،شاہ محمود قریشی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ایک جملے کو اٹھا کر پوری کہانی تراشی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی زمین دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،دونوں ممالک کے سکیورٹی چیفس کے درمیان ملاقات کی بات ہوئی، وزیراعظم کہنا چاہتے تھے کہ ماضی کے حریف حلیف بھی بن جاتے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثارکی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی محض افواہیں ہیں۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ صدارتی نظام کا تاثر درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹس کی بطورمشیر تعیناتی کی گنجائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت میں کوئی شاہ محمود قریشی ہے اورنہ ہی ترین گروپ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت میں ہو کوئی اپنی اپنی ذمہ داری ادا کررہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیب کے قانون میں اپوزیشن نے اپنے 5 سال میں کیوں تبدیلی نہیں کی؟ انہوں نے دورہ جاپان کے حوالے سے کہا کہ پانچ سال سے ملک کا کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا جبکہ گزشتہ سات سال سے جاپان کا دورہ نہیں کیا گیا۔جاپانی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ جاپان کے ساتھ دو معاہدوں پر ایم یو زسائن ہوئے ہیں۔

جاپان سکیورٹی معاملات پر ہماری مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی پاک زمین دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان نے ایران کی مختلف مواقع پر مدد کی،وزیراعظم نے پاک ایران دونوں ممالک کے سکیورٹی چیفس کے درمیان ملاقات کی بات کی۔ وزیراعظم کے جملے کو اٹھا کر پوری کہانی تراشی گئی۔ وزیراعظم کہنا چاہتے تھے کہ ماضی کے حریف حلیف بھی بن جاتے ہیں۔

کچھ قوتیں پاک ایران تعلقات میں کشیدگی چاہتی ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ماضی سے نکل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مناسب منصوبہ ہے ،امریکا نے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں ، ان حالات میں ایران کے ساتھ مالی معاملات آگے بڑھانا آسان نہیں۔ایران پڑوسی ملک ہے ہم نے اپنے مفادات کو بھی سامنے رکھنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد عمر نے مشکل حالات میں مشکل حالات میں معیشت کو سہارا اور معاملات کوبہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔مودی سرکار پاکستان کے خلاف زہر افشانی کررہی ہے، مودی سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے،بھارت کے معاملے پر ہمیں بڑا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں