گورنر پنجاب کی بھاٹی گیٹ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات ،

سرو ر فائونڈیشن کی جانب سے 5لاکھ روپے امداد کا اعلان عمران خان کے نئے پاکستان میں غر یب عوام کو انکے حقوق بلاتفریق دے کر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جائیگا‘گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور

منگل 23 اپریل 2019 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزراء سید صمام بخاری،میاں محمود الرشید اورحافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھاٹی گیٹ میں بلڈ نگ گر نے سے ایک خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونیوالے افسوسناک واقعے پر متاثرہ کے خاندان کے ورثاء سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت نہ صرف ان کے گھر دوبارہ تعمیر کر کے دے گی بلکہ متاثرہ خاندان کی مکمل مالی مدد بھی کی جائیگی۔

اس موقع پر سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے مجھے طلب کر لیا ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقا ت نہیں کی جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے حکمرانوں نے قوم سے وعدے بہت کیے مگر عملی طور پر انکی کار کردگی زیرو رہی ہے جسکی وجہ سے لاہور جیسے مرکزی شہر میں بھی لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ والڈ سٹی کے جو بھی مسائل ہیں انکے حل کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کروں گا اور انکے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں