عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے دوڑ کا کوئی وجو دنہیں اور نہ ہی کوئی رکن اسمبلی وزارت اعلی کا امیدوار ہے‘ میڈیا سے گفتگو

منگل اپریل 23:58

عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں ملکی معاملات صحیح نہج پر چلانے کے لئے وزیراعظم جہاں تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تبدیلی کر دیتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے اور انہیں ہٹانے کی تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب کی تمام انتظامی مشینری پر مکمل کنٹرول ہے پنجاب کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے دوڑ کا کوئی وجو نہیں اور نہ ہی کوئی رکن اسمبلی وزارت اعلی کا امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے حوالے سے بھی گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اب تک کی کارکردگی شاندار ہے وہ سکولوں ہسپتالوں اور پولیس اسٹیشنز کے دورے کر رہے ہیں اور سسٹم کو درست کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب میں مختصر عرصے میں نئے بلدیاتی نظام سمیت 22 بل اسمبلی سے پاس کروائے گئے ہیں جو ہماری پارٹی کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments