ایف آئی اے کی کاروائی منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 ملزمان گرفتار

ملزمان پر 50 بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے. ایف آئی اے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 اپریل 2019 11:28

ایف آئی اے کی کاروائی منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 ملزمان گرفتار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 اپریل۔2019ء) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے. منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں کراچی کے 2 بروکر عبدالقادرمیمن اور طارق محمودعرف بابا شامل ہیں جب کہ آصف الرحمن عزیز، بوعلی، فرحت علی اور دیگر کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان پر 50 بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے.

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے 15 ارب روپے مالیت کے ڈالرز بیرون ملک اسمگل کیے، ملزمان کے خلاف 5 ایف آئی آرز لاہورمیں درج کرلی گئی ہیں جب کہ پکڑے گئے 50 بے نامی اکاﺅنٹس کراچی کے رہائشیوں کے نام پر ہیں، یہ تمام اکاﺅنٹس لاہور میں مختلف بینکوں میں شپنگ ڈاکومنٹس کے تحت کھولے گئے، ان اکاﺅنٹس میں رقوم کراچی سے لاہور اور پھردبئی منتقل کی گئیں.

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں کراچی کے 2 بروکر عبدالقادرمیمن اور طارق محمودعرف بابا شامل ہیں جب کہ آصف الرحمن عزیز، بوعلی، فرحت علی اور دیگر کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان پر 50 بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے. ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے 15 ارب روپے مالیت کے ڈالرز بیرون ملک اسمگل کیے، ملزمان کے خلاف 5 ایف آئی آرز لاہورمیں درج کرلی گئی ہیں جب کہ پکڑے گئے 50 بے نامی اکاﺅنٹس کراچی کے رہائشیوں کے نام پر ہیں، یہ تمام اکاﺅنٹس لاہور میں مختلف بینکوں میں شپنگ ڈاکومنٹس کے تحت کھولے گئے، ان اکاﺅنٹس میں رقوم کراچی سے لاہور اور پھردبئی منتقل کی گئیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں