دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا گیا

گریڈ 4تا 16 تک کے ملازمین کے انتقال کرنے کی صورت میں ورثاء کو 10 تا 19لاکھ روپے دئیے جائیں گے، نوٹیفیکیشن جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 12:58

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) نوکری کے دوران کنٹریکٹ ملازمین کے انتقال کی صورت میں ورثاء کے لیے امداد میں اضافہ کر دیا گیا۔گریڈ 4تا 16 تک کے ملازمین کے انتقال کرنے کی صورت میں ورثاء کو 10 تا 19لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے دوران ملازمت وفات پا جانے والے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کے خاندانوں کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیشکشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ چار کے ملازمین کے خادندان کو ملازمت کے دوران وفات ہونے پر 16لاکھ روپے ملیں گے۔جب کہ اس سے قبل یہ رقم چار لاکھ تھی۔اس کے علاوہ گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کے خاندان کو 19لاکھ روپے ملیں گے پہلے یہ رقم 6 لاکھ تھی۔

(جاری ہے)

گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کے خاندان کو 22 لاکھ روپے ملیں گے۔پہلے یہ رقم 8لاکھ تھی۔

جب کہ گریڈ 16 تا 17 کے افسران کے خاندان کے لیے 25 لاکھ روپے کر دئیے گئے ہیں جب کہ رقم اس سے قبل 10لاکھ روپے تھی۔گریڈ 18 تا 18 کے افسران کے خاندانوں کو 34لاکھ روپے ملیں گے۔قبل ازیں یہ رقم 16لاکھ روپے مقرر تھی۔گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے کنٹریکٹ افسران کے دوران ملازمت انتقال ہونے پر انا کے خاندانوں کو 40لاکھ روپے امدادی رقم جاری کی جائے گی۔یہ رقم اس ست قبل 20لاکھ روپے مقرر تھی۔

خیال رہے اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں