لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی

سماعت ملتوی کرنے کا جواز نہیں ، کل کی تاریخ دے دیں ‘وکیل خواجہ برادران /نیب پراسیکیوٹر بیمار ہیں تو کل کی تاریخ کیسے دے سکتے ہیں ‘عدالت

بدھ 24 اپریل 2019 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سپیشل پراسکیوٹر نیب خلیق الزمان طبیعت ناسازی کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ۔

نیب وکیل نے استدعا کی کہ سپیشل پراسکیوٹر نیب بیمار ہیں اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔ تاہم خواجہ برادران کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کا جواز نہیں، کل کی تاریخ دے دیں ۔جس پر عدالت نے کہا کہ نیب پراسکیوٹر بیمار ہیں تو کل کی تاریخ کیسے دے سکتے ۔ دو رکنی بنچ نے کیس کی مزید سماعت سات مئی تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں