پنجاب کے وزرا نے اپنی تنخواہ رمضان سبسڈی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

چند صوبائی وزرا نے ایک ماہ اور چند وزرا نے دو ماہ کی تنخواہ رمضان سبسڈی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اپریل 2019 15:46

پنجاب کے وزرا نے اپنی تنخواہ رمضان سبسڈی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2019ء) : پنجاب کے وزرا نے اپنی تنخواہیں رمضان سبسڈی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رمضان پیکج پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔ جس میں چند صوبائی وزرا نے ایک ماہ اور چند صوبائی وزرا نے دو ماہ کی تنخواہ رمضان سبسڈی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

رمضان المبارک کے لئے پنجاب میں 25 شعبان تک سستے بازار قائم کر لیے جائیں گے، جبکہ 21 رمضان کے بعد سستے بازار عید بازار میں بدل جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی، تمام وزرا اور ارکان اسمبلی مہنگائی پر قابو پانے کےلئے فیلڈ میں فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر نہ آنے کے قوی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ سعودی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو یہی چاند کی رویت ہو گی۔ تاہم پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہو گا۔ رمضان المبارک میں حکومت نے پناہ گاہوں میں مفت سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اس رمضان پیکیج کی منظوری وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ۔

دو ارب روپے کے اس رمضان پیکیج میں 19 اشیاء شامل ہیں، جبکہ سرکاری پناہ گاہوں میں سحری و افطاری کا بندوبست بھی اس پیکیج میں مختص رقم کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا س پیکیج کے جاری کرنے کا مقصد رمضان المبارک کے دوران غریب عوام تک بنیادی اشیائے خورد و نوش کی رسائی ہے، تاکہ اُنہیں فائدہ ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں