وزیراعلیٰ سے دانشور ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ، معذور نوجوان اور سات ماہ کے بیمار بچے کی والدہ کی ملاقات

وزیر اعلی نے ڈاکٹر انور سجاد کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے ، سات ماہ کے بیمار بچے کی والدہ قرة العین کو4 لاکھ روپے اور معذور نوجوان محمد فاروق احسان الحق کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی مالی امداد کا چیک دیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں دانشور، ڈرامہ نگار و اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ، معذور نوجوان اور سات ماہ کے بیمار بچے کی والدہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ڈاکٹر انور سجاد کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے ، سات ماہ کے بیمار بچے کی والدہ قرة العین کو چار لاکھ روپے اور معذور نوجوان محمد فاروق احسان الحق کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد اردو ادب کا اثاثہ ہیں اور ادب و فن کیلئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹر انور سجاد کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ نے چیک ملنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ نے بچے کی والدہ قرة العین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے کا علاج معالجہ پنجاب حکومت کرائے گی اور آپ کے بچے کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے بیمار بچے کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ محمدفاروق احسان الحق نے الیکٹرانک وہیل چیئر کیلئے مالی امداد کا چیک دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ سات ماہ کے بیمار بچے کی والدہ قرة العین علامہ اقبال ٹاؤن جبکہ معذورنوجوان محمد فاروق احسان الحق پیر کالونی والٹن روڈ کے رہائشی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں