بہت ہی زیادہ شر م کی با ت ہے ‘شہباز شریف کا بلاول کو صاحبہ کہنے پر ردعمل

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک اور افسوسناک دن ہے،مذمت کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بہت ہی زیادہ شرم کی بات ہے، سلیکٹڈ وزیرا عظم اس منصب کیلئے مکمل ان فٹ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں