صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصر مجید خان مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے تاریخی فیصلہ کروانے میں کامیاب

ًصوبائی کابینہ نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے صوبائی سطح پر قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ~ غیرہنرمند مزدور کی تنخواہ 15ہزار سے بڑھا کر16ہزار 5سو روپے مقرر

بدھ 24 اپریل 2019 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصر مجید خان مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخی فیصلہ کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے صوبائی سطح پر قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ نے غیرہنرمند مزدور کی تنخواہ 15ہزار سے بڑھا کر16ہزار 5سو روپے کر دی جبکہ ہنرمند لیبر کی اجرت میں مزید 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی سیکرٹری محنت و انسانی وسائل سارہ اسلم نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صوبا وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری کے بعد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اب وفاق سے مدد نہیں مانگنی پڑے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں