و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2019 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوںنے یہ حکم پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ستائیسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن محمد اجمل بھٹی، کاشف، ڈاکٹر سہیل ثقلین، عاصم حفیظ ، عائشہ قریشی اور محمدالطاف نے شرکت کی۔

اجلاس ہیڈ آفس پونچھ روڈ پر منعقد ہوا۔ایم ڈی پی ایچ ایف محمد اجمل بھٹی نے وزیرصحت پنجاب کو ادارہ کی سالانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے گریڈ1تا16 کے ملازمین کے پی ایچ ایف الائونس کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں