ایران میں عمران خان کے بیان پر سابق وزیر خارجہ کی کڑی تنقید

عمران خان آج انہی کی زبان بول رہے ہیں جنہیںغلط کہتے تھے،کوئی شرم کوئی حیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 25 اپریل 2019 06:39

ایران میں عمران خان کے بیان پر سابق وزیر خارجہ کی کڑی تنقید
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران کامیاب رہا اور اس دورے کے نتائج دور رس بھی ثابت ہوں گے۔کیونکہ دونوں ممالک نے امن کی صورت حال کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلف ڈٹ جانے اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔تاہم عمران خان نے ایران جا کر پاکستانی سرزمین کو ایران میں دہشت گردی کرنے کے حوالے سے استعمال ہونے سے متعلق جو بیان دیا ہے اس وقت تک وہ بیان ساری کارکردگی کو ملیامیٹ کر چکا ہے۔

کیونکہ سبھی اپوزیشن جماعتیں اس وقت عمران خان اور حکومت پر کڑی تنقید کر رہی ہیں کہ وزیر اعظم نے یہ بات تسلیم کر کے اپنے ملک میں جاری دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے اسی بیان کو لے کر مسلم لیگی راہنمااور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خوب تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا ایران میں بیان اور گزشتہ دور حکومت میں کیے گئے ایک ٹویٹ کو شامل کیا ہے۔

جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کچھ ایسا ہی بیان دیا تھااور عمران خان نے انہیں خوب لتھاڑتے ہوئے ٹویٹ کی تھی کی خواجہ آصف نے دہشت گردی کے کیمپوں کا قبول کر کے ملک کے ساتھ زیادتی کی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے لکھا کہ آج کا وزیر اعظم سابقہ وزیر خارجہ کی زبان بول رہا ہے کوئی شرم کوئی حیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے ہی الفاظ پر مجھے آپ نے ملک دشمن کہا تھا مگر آج آپ جب حکومت میںہیں تو میری ہی زبان بول رہے ہیں۔ایسا کر کے عمران خان نے اپنے ہی اصول توڑے اور عوام سے کیے گئے وعدوں سے ہٹ گئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آج انہیں کوئی شرم کوئی حیا ہے کہ نہیں کہ اسی وزیر خارجہ کا بیان دہرایا جا رہا ہے جنہیں ملک دشمن کہا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں