چوہدری نثار کسی قیمت پر پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائیں گے

عمران خان اور چوہدری نثار دونوں ایک دوسرے کی گڈبک میں نہیں ،شیخ رشید کا انکشاف

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات اپریل 07:39

چوہدری نثار کسی قیمت پر پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائیں گے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) کئی بار ایسا شوروغوغا اٹھتا ہے کہ کان پڑی سنائی نہیں دیتی مگر اس کے نتیجے میں ہوتا کچھ بھی نہیں اور حالات جوں کے توں رہتے ہیں۔جبکہ کئی بار ایسی خاموشی سے انقلاب آتا ہے کہ محسوس بھی نہیں ہوتا اور کئی بڑے بڑے برج الٹ جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں وزرا کی جو اکھاڑ پچھاڑ کی گئی اس سے متعلق اتنے بڑے لیول پر کسی کے بھی ذہن میں کچھ نہیں تھا اور اچانک سے سب کچھ ہو گیا۔

اب اس تبدیلی کے بعد میڈیا اور ڈرائنگ میں یہ باتیں تواتر سے سننے کو مل رہی ہیں کہ اور تبدیلیاں بھی ہوں گی اور کرسیاں بدلی جائیں گی۔جن میں سب سے زیادہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ اور گورنر شپ کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔وزیر اعلیٰ کے طور پر چوہدری نثار کا نام زیادہ خبروں میں ہے جبکہ اس نے آ ج تک پنجاب اسمبلی کا حلف بھی نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

اب کہا جا رہاہے کہ وہ حلف اٹھائیںگے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بن جائیںگے۔

جبکہ اس بات کی ترید خود چوہدری نثار بھی کر چکے ہیں کہ وہ کسی صورت حلف نہیں اٹھائیں گے اور وہ کسی قسم کے عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں۔مگر افواہیں ہیں کہ دم توڑنے کا نام ہی نہیں لیتیں۔اسی حولے سے سینئر صحافی وسیم بادامی نے شیخ رشید کا انٹرویو کیااور شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کبھی بھی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائیں گے اور نہ ہی کبھی انہیں وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔

کیونکہ چوہدری نثار عمران خان کی گڈ بک میں نہیں ہیں اور عمران خان کو چوہدری نثار اب کوئی اہمیت نہیں دیتے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادیوں میں سے چوہدری شجاعت کی بات میں زیادہ وزن ہوتا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی بات کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔ مونس الہٰی کو وزارت ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا جس کا مطلب تھاکہ چوہدری برادران کوشش میں لگے ہوئے ہیں شاید کوئی وزارت مل جائے۔

تاہم شریف برادران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑے ویژن کے آدمی ہیں جبکہ شہباز شریف 90کے زاویے سے لیٹے ہوئے ہیں کہ جس نے گزرنا ہے گزر جائے مگر نواز شریف اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ نواز شریف کو ان بحرانوں سے ہمیشہ شہباز شریف نے ہی نکالا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments