لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی سے ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا

ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیا،ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا

جمعرات 25 اپریل 2019 14:34

لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی سے ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور کی بینکنگ کورٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لاہور میں مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گرائونڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی آدھی سے زائد عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بینکنگ کورٹ کے ججز اور عملہ عمارت سے باہر نکل آیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ایک گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا۔تاہم آتشزدگی کے باعث ججز کے چیمبرز اور کمروں میں موجود بیشتر مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ جج کے ریٹائرنگ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں