احتساب عدالت نے سابق ڈی پی او رائے اعجاز، کامران ممتاز سمیت 9ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

جمعرات 25 اپریل 2019 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں گجرات پولیس فنڈز کروڑوں کی کرپشن میں گرفتار سابق ڈی پی او رائے اعجاز، کامران ممتاز و دیگر ملزمان کے کیس پر سماعت عدالت نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز سمیت 9 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے 9 ملزمان کو 9 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دو ملزمان صغیر احمد اور غلام سرور 3 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر چکے ہیں ۔ رائے اعجاز، کامران ممتاز ، چن پیر اور آصف بٹ سمیت 9 ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔رائے اعجاز کی طرف سے نیب کے قبضے میں لئے موبائل فون بھی واپس کرنے کی درخواست عدالت میں پیش کر دی گئی ۔رائے اعجاز وغیرہ پر دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق کامران ممتاز نے دوران تعیناتی 50 ٹرانزکشنز سے 95 ملین کی رقم نکلوائیجبکہ 9 اتھارٹی لیٹرز جاری کئے گئے جن سے 40 ملین کی رقم نکلوائی گئی۔سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز اور کامران ممتاز پر پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد کا الزام ہے۔ملزم کامران ممتاز 2015 اور 2016 میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے۔ملزم کی تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی مبینہ خردبرد کی گئی۔

فنڈز میں خرد برد کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الائونسز اور شہدا فنڈز کی مد میں کیگئی ۔اس دوران 6 کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خرد برد ہوئے۔نیب لاہور کی بورڈ میٹنگ میں گجرات ڈی پی اوز فنڈز کرپشن کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقل کیا گیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں