پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچا ئو کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچا ئو کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس مرض کے بارے میںآگاہی دینے اور شعور اجاگر کرنے کیلئے عوامی تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ذیلی صحرائیافریقہ میں واقع ممالک ملیریا میں سب سے زیادہ مبتلا ہیں تاہم اس کا شکار ایشیا، لاطینی امریکہ ، مشرق وسطی اور یورپی ممالک بھی ہیں۔

25اپریل 2001 ء کو افریقہ میں ملیریا سے بچائو کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی مہم کے ذریعے اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔ 2007 میںاس کی وحشت ِمرگ کو دیکھتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن نے ہرسال 25اپریل کو ملیریا سے بچائو کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ملیریا بخار کے حوالے سے منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی،پروفیسر حکیم سید عمران فیاض،حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری ،حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم تصور محمدی و دیگر نے کہا کہ ملیریا سے ہر سال 5لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ اس متعدی مرض میں لاحق ہونے کے خدشات 20کروڑ افراد کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مادہ مچھر سے پھیلنے والا ملیریا کسی کی بھی جان لے سکتا ہے، جس پر قابوپانے کے لیے سائنسدان بڑے پیمانے پر نر مچھروں کی نش و نما کر رہیہیں تاکہ اس مرض کا قلع قمع کیا جاسکے۔ اہم بات مچھر کی افزائش کو روکنا ہے یہی ملیریا سے بچنے کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملیریا سے محفوظ رہنے اور علاج کے لیے تلسی کے تازہ پتی10گرام ،سیاہ مرچ 3گرام دونوں کوباریک پیس کر چنے برابر گولیاں بنائیں۔

صبح دوپہر شام ایک ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ملیریا سے بچائو کے لیے اس کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے ، اس کے علاوہ یہ نسخہ بھی اس مقصد کے لیے مفید ہے کرنجوہ30گرام،ست گلو، نیم کے پتے ،سیاہ مرچ ہر ایک10گرام باریک کر کے سفوف بنائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور صبح دوپہر شام ایک ایک گولی استعمال کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں