پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات پہاڑ کی مانند مضبوط ہیں، کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، سپیکر پنجاب اسمبلی

جمعرات 25 اپریل 2019 17:08

پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات پہاڑ کی مانند مضبوط ہیں، کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے 29 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد نے مدینہ شریف کے مئیر و ڈپٹی منسٹر انجینئر جاسر عبدالرحمن جاسر کی قیادت میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات ایک مضبوط پہاڑ کی مانند ہیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس سلسلے میں پاکستان مسلم اتحاد کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ممالک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم امہ ایک پیج پر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر نے سعودی وفد کو پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اور تاریخی بلڈنگ کے بارے میںآگاہ کیا اور نئی عمارت کا ماڈل دکھایا اور تحائف کے تبادلے بھی کئے گئے۔ وفد میں انجینئر محمد عبد الہادی العصری، انجینئر جادہ نہار القحطانی، انجینئر محمد حمد الناصر، انجینئر عبداللہ محمد القرنی، انجینئر عجب عبداللہ القحطانی، ڈاکٹر علی محمد السواط، ڈاکٹر ولید محمد الحمیدی، ڈاکٹر عبد الرحمن عبد اللہ عبد القادر، انجینئر عبد العزیز محمد الماحوس، انجینئر محمد ابراہیم الحریف، انجینئر فیصل عوض الحویطی، انجینئر خالد عبداللہ الزید، انجینئر فائز مشعان العقیلی، انجینئر نبیل محمد السلیمان، انجینئر صالح حسین الصغیر، انجینئر خالد نائف مشعل المحمد، انجینئر عبد الرحمن سلطان العرفج، انجینئر حمد عثمان العرینی، انجینئر بدر ناصر الحمدان، جنرل سلیمان عبد الرحمن السحیبانی، انجینئر فارس محمد القحطانی، ڈاکٹر مصفر احمد الوادی، احمد مصفر الوادی، ولید مصفر الوادی، عیسی فارع السبیعی، ڈاکٹر نائف واصل الروقی اور ابراہیم محمد العمری شامل تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں