نیب نے حمزہ شہبازاورعائشہ احد کو30 اپریل کوطلب کرلیا

حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کی جائے گی، نیب کی حمزہ شہباز کو تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2019 18:11

نیب نے حمزہ شہبازاورعائشہ احد کو30 اپریل کوطلب کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2019ء) نیب نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو 30 اپریل کو طلب کرلیا، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کی جائے گی،حمزہ شہباز کو تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورنے حمزہ شہباز کوپوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا ہے، حمزہ شہباز کو 30 اپریل کو دوپہر 3بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔حمزہ شہباز کی طلبی کے ساتھ نیب نے عائشہ احد ملک کو بھی 30اپریل کو طلب کرلیا ہے۔عائشہ احد حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی بھی دعویدار ہے، لیکن پچھلے سال سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملہ طے کروا دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر عائشہ احد نے حمزہ شہباز کیخلاف بیانات نہ دینے کا اقرار بھی کیا تھا ۔تاہم اب نیب کی جانب سے عائشہ احد کو بلایا جانا، لگتا ہے کہ عائشہ احد سے بھی حمزہ شہباز کے اثاثوں بارے انکوائری کی جائے گی ، یا پھر عائشہ احد حمزہ شہبازکیخلاف وعدہ معاف گواہ بھی بن سکتی ہیں۔تاہم نیب حمزہ شہبازاور عائشہ احددونوں کو 30اپریل کو طلب کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ،رمضان شوگز ملز اور صاف پانی کیس میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8مئی تک توسیع کر دی ، عدالت نے دستاویزت کی فراہمی کے لیے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت لیکر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ کون کون سی دستاویزات نیب فراہم کر سکتی ہے۔

ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز تینوں کیسز میں عبوری ضمانتیں ختم ہونے پر ایک مرتبہ پھر سخت سکیورٹی میں عدالت پیش ہوئے ۔سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ اللہ چوہدری سمیت دیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔رمضان شوگر ملز ، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی طرف سے الگ الگ وکیل امجد پرویز ،اعظم نزیر تارڑ اور سلمان بٹ پیش ہوئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں