حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے رہیں گے‘اسلم اقبال

پی ٹی آئی پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں گہری ہیں‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

جمعرات 25 اپریل 2019 20:44

حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے رہیں گے‘اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کو وجود میں آئے 23 برس ہو چکے ہیں اور اس عرصہ کے دوران پارٹی نے بے مثال سیاسی جدوجہد کی ہے۔ صوبائی وزیر نے یہ بات اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں گہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے جس نے نوجوانوں میں ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک ہر قسم کے بحران سے نکل کر ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں